امارات کی ایئرلائنز 606 مقامات کے لیے پروازیں چلا رہی ہیں
مسافروں کی آمدورفت 140 ملین تک پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا ہے ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنیاں اپنے عالمی نیٹ ورک کو وسعت دے رہی ہیں۔ اپنی منزلوں کی تعداد بڑھا کر 606 تک پہنچا دی ہے۔
ان میں مشترکہ اور کارگو روٹس شامل ہیں جو 2023 کے اختتام تک 586 مقامات تھے،اب یہ تعداد 3.4 فیصد زیادہ ہے۔
وام کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمدورفت 140 ملین تک پہنچنے کا اندازہ لگا یا ہے جو امارات کی قومی فضائی کمپنیوں کی ترقی اور مسابقت کو ظاہر کرتا ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ایمریٹس کی 144 سے زیادہ منزلوں تک رسائی ہے۔ اتحاد ایئرویزعالمی نیٹ ورک میں 79، فلائی دبئی 125، ایئرعربیہ 218، اور ویز ایئر ابوظبی 40 منزلوں تک پہنچتی ہے۔
اتحاد ایئرویز اپنی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر 2030 تک 125 مقامات تک پہنچنے کے لیے اپنے نیٹ ورک کو توسیع دے رہی ہے جس کا مقصد سالانہ مسافروں کی تعداد کو 33 ملین تک بڑھانا ہے۔
ایمریٹس بھی اہم مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کےلیے اپنے نیٹ ورک کو توسیع دے رہی ہے۔
فلائی دبئی اس وقت افریقہ، وسطی ایشیا، وسطی اور جنوب مشرقی یورپ، پاکستان، انڈیا اور جنوب مشرقی یشیا کے 58 ملکوں میں 125 مقامات کے وسیع نیٹ ورک کو آپریٹ کررہی ہے۔
ایئر عربیہ، امارات، مراکش، مصر اور پاکستان میں اپنے مرکز سے 218 مقامات سے وسیع نیٹ ورک کو چلا رہی ہے۔
امارات کی لو بجٹ ویزایئر ابوظبی 40 مقامات پر خدمات انجام دے رہی ہے اور وہ اپنے آپریشنز کو وسعت دے رہی ہے۔