Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نزاھہ‘کے تفتیشی دورے، سرکاری اداروں کے 322 اہلکاروں سے تحقیقات

تحقیقات کے بعد 121 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کی اتھارٹی ’نزاھہ‘ نے مختلف سرکاری اداروں کے 322 اہلکاروں سے تحقیقات کی جن میں سے 121 کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دیگر کو ذاتی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق کمیٹی کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ’انسداد بدعنوانی کی تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں مختلف سرکاری اداروں کے 1903 تفتیشی دورے کیے۔ متعدد افراد کو شک کی بنیاد پر حراست لیا گیا۔‘
 بیان میں مزید کہا گیا کہ’ گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف وزارتوں سے ہے جن میں داخلہ، نیشنل گارڈ، عدل اور بلدیات و ہاوسنگ شامل ہیں۔‘
محکمہ کسٹم و ٹیکس سے تعلق رکھنے والے بعض مشکوک اہلکاروں سے بھی تفتیش جاری ہے جن پر رشوت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔

شیئر: