Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی کے الزام میں 155 سرکاری اہلکار گرفتار ، تحقیقات جاری

رشوت ، جعل سازی و دیگرالزامات کے تحت حراست میں لیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ادارہ انسداد بدعنوانی کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ ماہ جون 2024 میں  متعدد سرکاری اداروں کے 382 اہلکاروں سے تفتیش کی جن میں سے 155 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے حوالے سے تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ ماہ مشاعر مقدسہ (منی ، مزدلفہ اور عرفات کے میدان )  میں سرکاری سروسز اداروں کے 9623 دورے کیے جس کے نتیجے میں 382 مشکوک افراد کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔
مذکورہ افراد کا تعلق مختلف وزارتوں سے ہے جن میں داخلیہ ، نیشنل گارڈ، تجارت، صحت ، تعلیم ، ہاوسنگ اور بلدیات ودہی ترقی شامل ہیں۔
تمام مشکوک افراد سے ابتدائی تفتیش کے بعد 155 کوحراست میں لے گیا جنہیں مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ ادارے کے سپردکیا گیا۔ گرفتار افراد پررشوت لینے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے ، منی لانڈرنگ اور جعل سازی  کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ادارہ انسداد بدعنوانی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مالی یا ادارہ جاتی بدعنوانی کی اطلاع ادارے کے ٹول فری نمبر 980 پردی جاسکتی ہے۔

شیئر: