سعودی نوجوان محمد بن احمد الشہری نے اپنی والدہ کو گردہ عطیہ کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی نوجوان کی والدہ کی عمر 60 برس سے زیادہ ہے اور وہ ایک برس سے گردے کے مرض میں مبتلا تھیں۔
خمیس مشیط کے کنگ فہد ملٹری ہسپتال میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے بعد محمد بن احمد الشہری کا کہنا تھا ’ماں کی ایک مسکراہٹ کے مقابلے میں میری زندگی کچھ ہے۔‘