Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کئی علاقے پیر تک بارش کی زد میں، الرٹ جاری

شہری دفاع نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے پیر 4 نومبر تک مملکت کے کئی علاقوں میں مسلسل گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں‘۔
’سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی کا پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کیا جائے‘۔
شہری دفاع کا کہنا ہے ’بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کی جائے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ مکہ مکرمہ ریجن موسلا دھار بارش سے متاثر ہوگا، ژالہ باری اور گرد آلو ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کامل، الخرمہ، تبہ، رنیہ، المویہ، القنفودہ، اللیث، طائف، میسان، اضم، العرضیات، بحرہ، خلیص اور رابغ کے علاقے بارش کی زد میں رہیں گے۔
ریاض ریجن درمیانے درجے کی بارش سے متاثر ہوگا۔ عفیف، القویعیۃ، الدوامی، الزلفی، الغاط، شقرا، ثادق، مرات، المجمعۃ اور رماح  شامل ہیں۔
جبکہ دارالحکومت ریاض، حوطہ بنی تمیم، الحریق، المزاحمیہ، الخرج، حریملا، الدرعیہ اور ضرما ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
شہری دفاع کا کہنا ہے مدینہ، حائل، القصیم، تبوک ، الجوف، حدود الشمالیہ، الشرقیہ، باحہ، عسیر اور جازان کے علاقے درمیانی اور شدید بارش سے متاثر ہوں گے۔

شیئر: