سعودی عرب میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مکہ مکرمہ میں پیر 28 اکتوبر کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام میں زائرین نے بارش کے دوران طواف کرتے رہے۔
وڈیو کلپس میں زائرین کو روحانی ماحول میں مسجد الحرام کے صحن اور مطاف میں دعائیں مانگتے دکھایا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ کے دیگر علاقوں میں بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔ مدینہ منورہ میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں، بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہے گا۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران باحہ ریجن کے علاقے نخال، القری میں سب سے زیادہ 17.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
الأمطار المنهمرة على #الحرم_المكي أضافت أجواء من الرهبة والروحانية#الإخبارية pic.twitter.com/t9n2Vehdqp
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) October 28, 2024