اسلام آباد... اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ طالبان کے محفوظ ٹھکانے کسی دوسری جگہ نہیں بلکہ افغانستان میں موجود ہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں میں جاری کارروائیوں میں شدت پسندوں کا خاتمہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے بارے میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے پاکستان کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ کسی کو اپنی سر زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں د ی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے تنازع کے حل کے لئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے۔ خطے کے تمام ملکوں کو مل کر اس خطرے سے نمٹنا ہو گا۔