زرعی ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے ضوابط کا اعلان
’8 گھنٹے سے زیادہ کام لینے پر کارکن کو اوور ٹائم دیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
کھیتی باڑی میں کام کرنے والے زرعی کارکنوں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت ان کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زرعی کارکنوں کے ضوابط میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ کارکن سے 8 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں لیا جاسکتا۔
ضوابط میں کہا گیا ہے کہ ’مسلسل 5 گھنٹے کام کرنے کے بعد کارکن کو آدھا گھنٹہ آرام کے لیے دیا جائے گا‘۔
’کارکن سے 8 گھنٹے سے زیادہ کام لینے پر اسے اوور ٹائم دیا جائے گا جو عام گھنٹے سے ڈیڑھ گنا زیادہ تصور ہوگا‘۔
ضوابط میں کہا گیا ہے کہ ’ملازمت کا معاہدہ ختم ہونے پر زرعی کارکن کو اینڈ آف سروس دیا جائے گا‘۔
’چار سال ملازمت کرنے پر اسے ایک مہینے کی تنخواہ اینڈ آف سروس کے طور پر دی جائے گی‘۔