Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 6900 موٹر سائیکلیں ضبط

’سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 3018 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 6900 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 27 اکتوبر سے  دو نومبرتک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 3018 ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ مکہ مکرمہ ریجن 390 میں، مدینہ منورہ ریجن میں 195، مشرقی ریجن میں 104، عسیر میں 19، تبوک میں 104، حائل میں 19، قصیم میں 41 اور جازان میں 74 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
 
 

شیئر: