شہزادہ محمد بن سلمان کی سعودی ڈاکٹروں سے ملاقات، طبی کامیابی پر مبارک باد
ولی عہد سے ملاقات ٹیم کے لیے حوصلہ افزا رہی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے دفتر میں سعودی ڈاکٹروں کی ٹیم سے ملاقات کی جنہوں نے عالمی سطح پر روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کی کامیاب پیوند کاری کا آپریشن کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال کی سعودی طبی ٹیم نے عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا منفرد روبوٹک آپریشن کامیابی سے کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ساتھ ہی انہوں نے سعودی قابلیت اور طبی میدان میں عالمی سطح پر برتری حاصل کرنے پر ان کی صلاحیتوں کو سراہا جس کی وجہ سے مملکت اور دنیا بھر میں انسانی صحت کی بہتری کے لیے پیش رفت جارہی ہے۔
طبی ٹیم نے ولی عہد سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جانب سے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا جس کی وجہ سے طبی ٹیم کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔
دریں اثنا ٹیم کے سعودی لیڈر سرجن پروفیسر فراس خلیل کا کہنا تھا کہ ولی عہد سے ان کی ملاقات ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوئی جس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں