ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بدھ کے روز پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقعے پر عسکری حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں مختلف حوالوں سے باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
اس موقعے پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر مملکت ڈاکٹر موسی بن محمد العیبان ، انٹیلی جنس کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان کے علاوہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی جبکہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق و ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل محمد عاصم و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔