Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ 2034 کے لیے ریاض میں سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز

ورلڈ کپ 2034 کے تحت 32 میچز ہوں گے۔ (فوٹو اخبار24)
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے قائم رئیل سٹیٹ کی ترقیاتی کمپنی ’روشن‘ نے ورلڈ کپ 2034 کے لیے ریاض میں ’روشن اسٹیڈیم‘ کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مجوزہ سٹیڈیم 4 لاکھ 50 ہزار مربع میٹر پر محیط ہو گا۔ اسٹیڈیم میں 46 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش ہو گی۔
روشن کمپنی کا قیام 2020 میں سعودی  پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے کیا گیا تھا۔ کمپنی نے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت  مملکت کو سپورٹس کے حوالے سے عالمی سطح پر مقبول بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے مجوزہ اسٹیڈیم کی تعمیر انتہائی جدید خطوط پر کی جائے گی جس میں توانائی کے لیے سولر سسٹم استعمال کیے جائیں گے۔ سٹیڈیم سے ملحق دو رہائشی ہوٹلز، فاسٹ فوڈ اور ریستوران وغیرہ بھی تعمیر کیے جائیں گے۔
خیال رہے ورلڈ کپ 2034  کے تحت 32 میچز ہوں گے جس کے لیے مملکت کے مختلف شہروں میں 11 سٹیڈیم تعمیر کیے جائیں گے جن میں سے 8 ریاض میں جبکہ دیگر جدہ، الخبر، ابھا اور نیوم میں بنیں گے۔ ٹریننگ کے لیے 15 شہروں میں 134 مقامات پر اضافی گراؤنڈز تعمیر کیے جائیں گے۔
توقع ہے کہ ورلڈ کپ کی میزبانی سے آسٹریلیا کے نکل جانے کے بعد سعودی عرب مضبوط امیدوار رہ گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے میزبانی کا حتمی اعلان 11 دسمبر کو کیا جائے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: