Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کا ’ ونڈر گارڈن ‘ عوام کے لیے کھل گیا

ہرعمر سے تعلق رکھنے والوں کےلیےتفریح کا موقع فراہم کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
ریاض سیزن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ونڈرگارڈن‘ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ گارڈن میں ہرعمر سے تعلق رکھنے والوں کے  تفریح کے لیے 3 مختلف نوعیت کے مقامات مخصوص کیے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے’ کے مطابق ریاض سیزن کے تحت تفریحی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں بڑے پیمانے پر انواع و اقسام کے پروگراموں کے لیے مقامات مخصوص ہیں۔
’ونڈرگارڈن‘ کے بارے میں لوگوں کا کہنا تھا کہ اس جگہ جانے کے لیے بڑی بے صبری سے منتظر تھے کیونکہ گارڈن کے بارے میں سنا تھا کہ انتہائی جدید نوعیت کا تفریحی مقام تیار کیا گیا ہے جہاں انواع و اقسام کی اشیا رکھی گئی ہیں۔

گارڈن میں تین تفریحی مقامات بنائے گئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

اس ضمن میں سیزن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ونڈرگارڈن‘ کو تین مقامات میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے کو’فلورا‘ کا عنوان دیا گیا ہے جہاں انواع واقسام کے مجسمیں سجائے گئے ہیں جبکہ اس علاقے میں رنگ برنگے بڑے بڑے مصنوعی پھولوں سے سجایا گیا ہے جس سے باغ کا تصور ملتا ہے۔
دوسرا مقام ’تتلیوں کا باغ‘ ہے جہاں’ تتلیوں کا گھر‘ ہے جس میں ایک ہزار کے قریب انواع واقسام کی تتلیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے یہ جگہ انتہائی دلفریب بن جاتی ہے ۔

تتلیوں کا گھر جہاں ایک ہزار سے زائد تتلیاں اڑتی پھرتی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

ونڈرگارڈن کا تیسرا حصہ ’جنگل کی مہم‘ ہے جہاں تنگ و تاریک جنگل کا نقشہ بنایا گیا ہے جس میں داخل ہونے والے خود کو حقیقی طورپر جنگل میں ہی سمجھتے ہیں اسے ’ڈارک پارک ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

بچوں کے لیے پارک کا بڑا حصہ مخصوص کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)

ونڈرگارڈن روزانہ سہہ پہر 4 سے رات بارہ بجے تک عوام الناس کےلیے کھولا جاتا ہے جہاں آکر لوگ منفرد تفریح سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

شیئر: