Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن : کیمرون کے ایم ایم اے فائٹر فرانسس نگانو کی شاندار واپسی

رینن فریرا کو ناک آؤٹ کر کے سپر فائٹس ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض سیزن میں ہونے والے پروفیشنل فائٹرز لیگ ’بیٹل آف دی جینٹس‘ میں کیمرون کے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر فرانسس نگانو کی پہلا راؤنڈ جیت کر شاندار واپسی ہوئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق طویل انتظار کے بعد ایم ایم اے میں واپس آنے والے فرانسس نگانو نے تین منٹ میں رینن فریرا کو ناک آؤٹ کر کے پروفیشنل فائٹرز لیگ سپر فائٹس ہیوی ویٹ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
میادین وینیو میں ہونے والامقابلہ جیتنے کے بعد نگانو نے کہا ہے ’ باکسنگ رنگ سے ایم ایم اے سپر ہیوی ویٹ کیٹیگریز میں واپس آ کر میں نے  فائٹرز کو اپنی طاقت کا اندازہ کرا دیا ہے۔
دوسرے ایونٹ سپر فائٹ ویمن فیدر ویٹ میں برازیل نژاد امریکی خاتون ایم ایم اے فائٹر کرس سائبورگ نے پروفیشنل فائٹرز لیگ کی ڈو ڈویژن کی چیمپئن لاریسا پچیکو کے خلاف متفقہ فیصلے سے فتح حاصل کی ہے۔
پروفیشنل فائٹرز لیگ سپر فائٹس ویمنز فیدر ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر خاتون فائٹر کرس سائبورگ نے اپنی ریکارڈ فتوحات میں پانچویں پروموشنل بیلٹ کا اضافہ کیا ہے۔
لاریسا پچیکو کی شکست نے لگاتار 10 فائٹ جیتنے کا ان کا سلسلہ روک دیا ہے جب کہ کرس نے اس جیت سے اپنی لگاتار فتوحات کا دائرہ آٹھ مقابلوں تک بڑھا دیا ہے۔

ویمن فیدر ویٹ میں برازیل نژاد امریکی کرس سائبورگ نے فتح حاصل کی۔ فوٹو انسٹاگرام

جرمن فائٹر ظفر محسن سنیچر کو پہلی بار پروفیشنل فائٹرز لیگ میں داغستان کے حسین کادیماگومائیف کے خلاف فیدر ویٹ مقابلے میں سامنے آئے داخل ہوئے، محسن نے  27-30 پوائنٹس کے ساتھ مقابلہ اپنے نام کیا یہ ان کی چوتھی کامیابی ہے۔
پروفیشنل فائٹرز لیگ ، وزارت کھیل اور سعودی مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے ساتھ شراکت میں اعلان کیا ہے پروفیشنل فائٹرز لیگ 2024  گلوبل سیزن کے لیے چیمپئن شپ جمعہ 29 نومبر کو ریاض میں ہوگی۔

شیئر: