Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت دفاع کی زیرنگرانی نان کمیشنڈ افسران کے لیے پہلا بین الاقوامی فورم

فورم میں کامیاب عسکری قائدین کے تجربات سے آگاہ کیا جائے گا(فوٹو،ایکس اکاونٹ)
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر سرپرستی ریاض میں وزارت دفاع  2 روزہ نان کمیشنڈ افسران کے لیے پہلے بین الاقوامی فورم کا انعقاد کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بین الاقوامی فورم 18 اور 19 نومبر کو منعقد ہوگا۔ فورم کا سلوگن ’ ترقی اور با اختیار بنانا ‘ہے۔
فورم کا مقصد نان کمیشنڈ افسران کے کردار کو فعال کرنا اور مستقبل کے لیے مثالی قیادت کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے وزارت کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹرٹیجک اہداف کا حصول ہے۔
فورم میں اندرون اوربیرون ملک کے فوجی افسران کے کامیابی کے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ نئے افسران ان کے ذریعے اپنی منزل کا آسانی سے تعین کرتے ہوئے کامیابی کا راستہ اختیار کریں۔
انٹرنیشنل فورم وزارت دفاع کے افسران کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے جس کی براہ راست نگرانی چیف آف جنرل اسٹاف  لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویی کریں گے۔
فورم میں ہونے والے سیمینارز میں قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور مملکت کے ویژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت دفاع میں خواتین کو بااختیار بنانے و دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پہلے بین الاقوامی فورم میں برادر اور دوست ممالک کے وزارت دفاع کے افسران اور اعلی عہدیدار شرکت کریں گے۔

شیئر: