Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی مملکت آمد

ریاض میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے(فوٹو، ایس پی اے)
بنگلہ دیشی صدر کے نمائندے اور وزیرخارجہ ایم ڈی حسین اپنے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیرخارجہ ریاض میں منعقد ہونے والی غیرمعمولی مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے ہیں۔
ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بنگلہ دیشی حکومت کے نمائندے اور انکے وفد کا استقبال بنگلہ دیش میں سعودی عرب کے سفیر عیسی الدحیلان اور وزارت خارجہ کے ایمبیسڈر ڈاکٹر حسین السلامہ نے کیا اس موقع پر مملکت میں بنگلہ دیش کے سفیر اورسفارتی اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

شیئر: