Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف ودیگر شہروں میں پارکوں کی تزئین و آرائش مکمل

تعطیلات کے دوران لوگ تفریح کے لیے مختلف شہروں میں جاتے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
طائف میونسپلٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں 200 سے زائد عوامی تفریحی پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت میں ان دنوں تعلیمی اداروں میں پہلے تعلیمی سیشن کی تعطیلات شروع ہو چکی ہیں۔
تعلیمی اداروں میں ہونے والی تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں لوگ مختلف شہروں میں تفریح کے لیے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں تمام شہروں کی انتظامیہ کی جانب سے پارکوں اورتفریحی مقامات کی صفائی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

پارکوں میں موجود واکنگ ٹریکس کو بھی سجایا گیا (فوٹو، ایس پی اے)

پارکوں اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کا مقصد اندرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعطیلات کے دوران خوشگوار وقت گزاریں۔
طائف میونسپلٹی کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں موجود ذیلی پارکوں کی گھاس اور درختوں کی صفائی وغیرہ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

 پارکوں کی صفائی کے لیےاضافی عملے کو تعینات کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)

شہروں کے مرکزی پارکوں کے باہر کارپارکنگ کے امور کو بھی مرتب  اور صفائی کے لیے اضافی عملے کو بھی تعینات کیا گیا تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دریں اثنا مکہ مکرمہ ، جازان اور دیگر شہروں میں بھی میونسپلٹی کی جانب سے شہروں کے مختلف مقامات پر موجود پارک اور واکنگ ٹریکس کی تزئین کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

شیئر: