پشاور یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پہلی بار ایک خاتون کیفیٹیریا میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ساجدہ سعید نے اپنے شوہر کی ریٹائرمنٹ کے بعد گھر سے نکل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا اور اب ان کے شوہر بھی یونیورسٹی کی کینٹین میں اُن کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ دیکھیے اُردو نیوز کے نامہ نگار فیاض احمد کی ڈیجیٹل رپورٹ۔