Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوم ڈلیوری مارکیٹ کا حجم 7.95 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا

’ہوم ڈلیوری کی مارکیٹ کے حجم میں سالانہ 21.44 فیصد مرکب اضافہ متوقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں ہوم ڈلیوری کی مارکیٹ کا حجم 2029 تک 7.95 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہوم ڈلیوری کی مارکیٹ کے حجم میں سالانہ 21.44 فیصد مرکب اضافہ متوقع ہے۔
عالمی ادارہ ’Research and Markets‘ کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب میں کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ آن لائنگ شاپنگ کی ہوم ڈلیوری کی طلب میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’اضافے کی بنیادی وجہ آن لائن شاپنگ کا بڑھتا ہوا ہے رجحان، متعدد آپشن اور ہوم ڈلیوری کی سہولت ہے‘۔

شیئر: