Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ گرم ترین شہر جبکہ السودہ میں 7 ڈگری

’دیگر گرم ترین شہروں میں جدہ اور ینبع ہے جہاں 35 سینٹی گریڈ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر رہے گا جہاں درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ نے کہا ہے کہ ’دیگر گرم ترین شہروں میں جدہ اور ینبع ہے جہاں 35 سینٹی گریڈ جبکہ مدینہ منورہ، جازان اور القنفذہ میں 34 ڈگری رہے گی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’ملک کے سرد ترین علاقوں میں السودہ ہے جہاں صرف 7 ڈگری رہے گی‘۔
’دیگر سرد علاقوں میں ابہا، عرعر اور طریف ہے جہاں 12 ڈگری جبکہ سکاکا اور الجوف میں 13 ڈگری ہوگی‘۔
محکمے نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں مطلع ابر آلود رہے  جبکہ صبح کے وقت دھند رہے گی جبکہ جازان، عسیر اور الباحہ کے علاوہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
 

شیئر: