Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز مزدوروں کی صحت اور تحفظ، اوش پروفائل کا افتتاح

اوش پروفائل مزدوروں کی صحت اور تحفظ کے حوالے سے اقدامات کی مانیٹرنگ کرے گا (فوٹو: اے ایف پی)
اوورسیز مزدوروں کی صحت اور تحفظ کے لیے پاکستان میں اوش پروفائل کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
اوش پروفائل بیرون ملک پاکستان مزدوروں کی صحت اور تحفظ کے حوالے سے اقدامات کی مانیٹرنگ کرے گا۔ 
پیر کو وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’مزدور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مزدوروں کی صحت اور درپیش مسائل کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داریوں مین شامل ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ورکرز کی زندگی کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے اس حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہم صحت اور ورکرز سیفٹی میں کئی ممالک سے بہتر ہیں۔ ہماری حکومت کا فرض ہے ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں مزدوروں کی صحت کا خیال رکھا جائے۔‘
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ’اوش پروفائل کا افتتاح خوش آئند ہے، یہ پروفائل مزدوروں کو درپیش صحت سے متعلق مسائل سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اوش کنونشن کا انعقاد عالمی سطح پر جاری رہے گا۔‘

شیئر: