ریاض کانفرنس: میڈیا اویسس میں پہلی بار الیکٹریکل سیکیورٹی گاڑیاں
وزارت اطلاعات میڈیا کوریج کے لیے جدید ترین وسائل فراہم کرتی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت داخلہ کی جانب سے ریاض میں ہونے والے عرب ، اسلامی سربراہی اجلاس کے لیے قائم ہونے والے’میڈیا اویسس‘ کے آٹھویں ایڈیشن میں پہلی بار جدید ترین الیکٹریکل سیکیورٹی گاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کی فراہم کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے فراہمی کی جانے والی بجلی سے چلنے والی سیکیورٹی گاڑیوں میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے جو ماحول دوست اور کارکردگی کے اعتبار سے انتہائی عمدہ ہیں۔
واضح رہے وزارت اطلاعات کی جانب سے مقامی اور بین الاقوامی سطح کی کانفرنسز اور سیمینار کی کوریج کےلیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ میڈیا سینٹر قائم کیا جاتا ہے جس کا مقصد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو جملہ سہولیات کی فراہمی ہے تاکہ جدید ترین وسائل کو استعمال کرتے ہوئے بروقت خبروں کی ترسیل کا کام کیا جاسکے۔
ریاض میں ہونے والے غیرمعمولی عرب ، اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی وزارت اطلاعات کی جانب سے ’میڈیا اویسس‘ قائم کیا گیا جس میں مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو جدید ترین سہولتیں فراہم کی گیں۔