سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں گرین مشرق وسطی سربراہ کانفرنس میں شریک قائدین، وزرائے اعظم، صدور اور ریاستی نمائندوں نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پرگروپ فوٹو بھی بنوایا جس میں ولی عہد اپنے مہمانوں کے درمیان کھڑے نظر آرہے ہیں۔
سعودی ولی عہد سے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد، کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد ، اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ الثانی اور بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد اور وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد سے ملاقات میں کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل موضوعات خصوصا موسمیاتی تبدلیوں کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا ہے۔
امیر قطر نے ٹوئٹ کی کہ ’ گرین مشرق وسطی سربراہ کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دینے پر اپنے برادر شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔ گزشتہ مارچ کے دوران اس کی اہمیت پر گفتگو کی تھی۔ اس اقدام پر برادر ملک سعودی عرب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے یہ بھی کہا کہ اہل قطر ہر عرب جدوجہد اور ایسے تمام عالمی اقدامات کی تائید و حمایت کرتے ہیں جن سے ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ اور ماحولیاتی تحفظ کا ہدف حاصل کیا جارہا ہو۔
ولی عہد سے الجزائر کے وزیر خزانہ ایمن بن عبدالرحمن نے ملاقات کرکے گرین سعودی عرب فورم اور گرین مشرق وسطی انیشیٹو کے تحت پروگراموں کا جائزہ لیا۔
ولی عہد اور روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے ملاقات کے دورران صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کے مواقع کےعلاوہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
تیونس کی وزیر اعظم نے ملاقات میں کانفرنس کے ایجنڈے، گرین سعودی انیشیٹو اور مشرق وسطی گرین انیشیٹو سمیت مملکت کے ماحولیاتی اقامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔