سعودی عرب کے 5 ریجنوں میں ہلکی بارش اور دھند
’طائف، اضم، میسان اور العرضیات میں شام 7 بجے تک ہلکی بارش کی توقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر، جازان اور مشرقی ریجن میں ہلکی بارش اور دھند چھائی رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں طائف، اضم، میسان اور العرضیات میں شام 7 بجے تک ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔
’اس سے ملتی جلتی کیفیت عسیر، جازان اور الباحہ میں ہے جہاں بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کے علاوہ دھند بھی چھائی رہے گی‘۔
مشرقی ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’بیشتر شہروں میں رات کے وقت اور صبح سویرے شدید دھند رہے گی جس سے حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’حائل، تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجنوں میں دن کے بیشتر أوقات میں مطلع ابر آلود رہے گا اور کہیں کہیں ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے‘۔
’بحیرہ احمر میں شمالی اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 45 کلو میٹر تک ہوسکتی ہے جبکہ اس کے باعث دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گے‘۔
’خلیج عربی کے سمندر میں جنوب مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 25 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے اور ایک سے ڈیڑھ میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گے‘۔