Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ای مارکیٹ‘ سے خریداری کرنے والوں کو انتباہ

سٹور کا نام یا لنک دے کر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
وزارت تجارت نے آن لائن خریداری کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لائسنس یافتہ ’ای سٹور‘ سے خریداری کرنے سے قبل ان کے لائسنس کے حولے سے تصدیق کرلیں ۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’سعودی بزنس سینٹر‘ کی  ویب سائٹ  پرلاگ ان کرنے کے بعد اس پر ای سٹور کا نام اور دیگر معلومات فیڈ کریں جس سے خریداری کرنے کا ارادہ ہے۔ ایسے سٹور جو لائسنس یافتہ نہیں وہاں خریداری نہ کی جائے تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سعودی بزنس سینٹر کی ویب سائٹ پر ان سٹورز کے لنک بھی جاری کیے گئے ہیں جو باقاعدہ ’ای مارکیٹ‘ میں رجسٹرڈ ہیں۔ علاوہ ازیں مزید تصدیق کے لیے سٹور کا نام یا اس کا لنک پیسٹ کرکے بھی اس کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے جعلی ای سٹورز کے ذریعے خریداری کرنے والوں کو بعض اوقات کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہیکرز بھی ای سٹورکے لنک کے ذریعے خریداری کرنے والوں کا ڈیٹا ہیک کر لیتے ہیں جو بعدازاں ان کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: