Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’برانڈ نیم‘ کی خلاف ورزی پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ: سعودی وزارت تجارت

مشابہت رکھنے والے نام یا مونوگرام اختیار کرنا بھی منع ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے ’برانڈ نیم‘ کی خلاف ورزی پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔
خلاف ورزی دھرائے جانے کی صورت میں جرمانے کی رقم ڈبل کردی جائے گی۔
اخبار 24 کے مطابق تجارتی ناموں کے حوالےسے مقررہ ضوابط کے مطابق کسی کا تجارتی ادارے کا ایسا نام رکھنا جو اداب عامہ کے منافی ہو یا اس نام سے کسی معروف ادارے کی مشابہت ہوتی ہو یا کسی ایسے نام رکھنا جو ممنوع ہیں۔
اس کےعلاوہ کوئی ایسا نام مقرر کرنا جو کسی اور ادارے کے نام سے رجسٹرڈ ہو قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے۔
انٹرنیشنل برانڈ نیم سے مشابہت رکھنے والے نام یا مونوگرام اختیار کرنا بھی منع ہے۔
برانڈ نیم کسی کی ملکیت نہ ہو اور نہ وہ کسی سیاسی ، عسکری یا دینی ادارے کے نام یا مونوگرام سے مشابہت رکھتا ہو۔
تجارتی ضوابط کے مطابق متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹی ایسی درخواستوں کو جو برانڈ نیم کی رجسٹریشن کے لیے دی جاتی ہیں ازخود مسترد کرنے کی مجاز ہے۔
ایسے ناموں کے خلاف شکایت موصول ہونے کی صورت میں بھی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزارت کا کہنا ہے’ برانڈ نیم کی رجسٹریشن کے ضوابط پر سختی سےعمل درآمد کیا جارہا ہے، جس کا مقصد تجارتی مسابقت کو شفاف رکھنا اوراداروں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے‘۔

شیئر: