سعودی وزارت تجارت نے51 فرضی ویب سائٹس بند کردیں۔ وزارت کے نام پر فرضی ویب سائٹس قائم کرکےان پر شکایات وصول کی جا رہی تھیں۔
سرکاری خبرساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے بیان میں کہا کہ’ وزارت صارفین کو دھوکے بازوں سے بچانے کےلیے اقدامات کررہی ہے‘۔
’ایسی تمام ویب سائٹ سپر نظر رکھی جاتی ہے جو وزارت کے نام سے قائم کی جاتی ہیں جبکہ وزارت کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہوتا‘۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے صارفین سے کہا کہ ’اگر کسی کے علم میں وزارت کی کوئی فرضی ویب سائٹ آئے تو پہلی فرصت میں مطلع کریں یا بلاغ تجاری ایپ کے ذریعے آگاہ کیا جائے‘۔