الفجیرہ: تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک، ایک لاپتہ
حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے تصدیق کی ہے کہ اس کے ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن سیکٹر کو الفجیرہ کی فضائی حدود میں ہونے والے تربیتی طیارے کے حادثے سے متعلق رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق جی سی اے اے نے کہا ہے کہ تربیتی طیارہ کا پرواز کے تقریبا 20 منٹ بعد راڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
جی سی اے اے کا کہنا ہے کہ طیارے میں ایک انسٹرکٹر پائلٹ اور ایک غیر ملکی ٹرینی پائلٹ سوار تھا۔
انسٹرکٹر پائلٹ کی لاش الفجیرہ کے ساحل سے مل گئی ہے جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں زیر تربیت پائلٹ اور طیارے کے ملبے کی تلاش کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جی سی اے اے نے ہلاک ہونے والے پائلٹ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام لوگوں کو یقین دلاتا ہے کہ جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں مدد کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ اور حادثے کی وجوہ کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے معلومات ملنے پر میڈیا کے ذریعے مزید اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں