Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شہری دفاع کی عالمی کانفرنس آئندہ ہفتے ہوگی

انٹرنیشنل کانفرنس میں 24 ممالک شرکت کریں گے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
شہری دفاع کی جانب سے ریاض میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف فائراینڈ ریسکیو کی 25 ویں کانفرنس 18 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔
عاجل نیوز کے مطابق کانفرنس کا مقصد فیڈریشن کے فیصلوں پر شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا اورضوابط کی منظوری جاری کرنا ہے۔
فیڈریشن کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی کانفرنس میں بحث اور رکن ممالک کے مابین تجربات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الحمادی نے بتایا کہ انٹرنیشنل کانفرنس میں 24 ممالک شریک ہوں گے۔
الحمادی کا مزید کہنا تھا کہ فائرفائٹنگ کے عالمی ماہرین اور اس شعبے کے ذمہ داران کانفرنس میں شرکت کریں گے جو اپنے تجربات سے آگاہ کریں۔
ریاض میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس دو روز جاری رہنے کے بعد 20 نومبر کو ختم ہو گی۔ کانفرنس میں فائرفائٹنگ سے متعلق معروف کمپنیوں کی جانب سے بھی اپنے اسٹالز لگائے جائیں گے۔

شیئر: