Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری دفاع کی طرف سے مزدلفہ میں سلامتی کے ضوابط کا جائزہ

’ائر فاٹنگ سسٹم کے علاوہ کسی بھی قسم کی غیر متوقعہ صورتحال میں اختیار کی جانے والی تدابیر کا معائنہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے مزدلفہ میں عازمین حج کی سلامتی کے ضوابط اور ہنگامی حالات میں بچاؤ کے تدابیر کا جائزہ لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  شہری دفاع کی ٹیموں نے بجلی کنکشن اور فائر فاٹنگ سسٹم کے علاوہ کسی بھی قسم کی غیر متوقعہ صورتحال میں اختیار کی جانے والی تدابیر کا معائنہ کیا ہے۔
شہری دفاع کی ٹیم نے مزدلفہ میں اپنے مراکز کو تیار کیا ہے نیز افراد کار اور آگ بجھانے والے آلات کی تقسیم کے علاوہ چھوٹے چھوٹے یونٹ بھی تعینات کئے ہیں۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حج اداروں میں کام کرنے والے افراد کی استعداد ضروری ہے‘۔
’اس کے ساتھ خود عازمین کا تعاون اور ہنگامی حالات میں پر سکون رہنے کی اہمیت اپنی جگہ ہے‘۔
شہری دفاع نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ ’کسی بھی نوعیت کے غیر معمولی حالات میں ہدایات کی پابندی کرنا اپنی اور دوسروں کی جان بچانے میں معاون ہوسکتا ہے‘۔

شیئر: