Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں آگ بجھانے کے دوران شہری دفاع کے دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے

دھوئیں کے باعث دم گھنٹے سے دونوں اہکاروں کی موت واقع ہوئی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
جدہ کے الروضہ ڈسٹرکٹ میں واقع قدیم انٹرنیشنل مارکیٹ میں لگنے والے آگ بجھانے کے دوران شہری دفاع کے دو اہلکاروں کی موت واقع ہوگئی۔
محکمہ شہری دفاع کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا کہ’ دو اہلکار جمعہ الجھنی اور عبداللہ مناحی السبیعی فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی بازی ہار گئے‘۔
عکاظ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے’ دھوئیں کے باعث دم گھنٹے سے دونوں اہکاروں کی موت واقع ہوئی‘۔
یاد رہے جدہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اتوار کی صبح لگنے والی آگ پر تقریبا 14 گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔
آگ لگنے سے جدہ کی قدیم مارکیٹ جزوی طور پر تباہ ہوگئی۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔
 شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ کو قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روکا۔ فائٹر فائٹنگ کے 20 سے زیادہ یونٹس نے آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا۔
جدہ انٹرنیشنل مارکیٹ تقریبا 50 سال پہلے قائم ہوئی تھی اور یہ مملکت کی قدیم ترین مارکیٹوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے، خوفناک آگ نے مارکیٹ کے بڑے حصے کو تباہ کردیا۔

شیئر: