Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں ریاض کے شہریوں نے 4 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے

مکہ مکرمہ کے شہری اخراجات کے حوالے سے چوتھے نمبر پر رہے۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت میں رہنے والوں نے 13.44 ارب ریال خرچ کیے۔
سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے ایکس اکاؤنٹ کے مطابق 3 سے 9 نومبر 2024 کے دوران مملکت کے رہائشیوں نے مختلف حوالوں سے اخراجات کیے۔
ساما کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ اخراجات ریاض کے شہریوں نے کیے جو 4.67 ارب ریال تھے۔
دوسرے نمبر پر جدہ کے رہائشی رہے جنہوں نے 1.86 ارب ریال خرچ کیے۔ دمام اس کے بعد تیسرے نمبر پر رہا جہاں کے رہنے والوں نے 67 کروڑ ریال خرچ کیے۔
مکہ مکرمہ اس حوالے سے چوتھے نمبر پر رہا جہاں کے رہنے والوں نے 55 کروڑ ریال ایک ہفتے میں خرچ کیے جبکہ مدینہ منورہ فہرست میں پانچویں نمبر پر رہا جہاں کے رہائشیوں نے 53 کروڑ ریال کے اخراجات کیے۔
سعودی سینٹرل بینک کی رپورٹ کے مطابق ریستوران اور کیفے پر مملکت بھر کے شہریوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1.99 ارب ریال خرچ کیے جبکہ  کھانے اور مشروبات پر 1.91 ارب ریال خرچ ہوئے اسی طرح گیس سٹیشن پر 95 کروڑ ریال  کے اخراجات کیے گئے۔
کپڑوں اور جوتوں پر مملکت بھر کے لوگوں نے 94 کروڑ ریال اور صحت مسائل کے حل کے لیے 80 کروڑ ریال خرچ کیے گئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: