ایک ہفتے کے دوران کس سعودی شہر میں سب سے زیادہ خریداری کی گئی؟
ریاض کے شہریوں نے 4 ارب ریال سے زیادہ کے اخراجات کیے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں پوائنٹس آف سیل کے ذریعے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کل اخراجات میں 14 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت میں 18 سے 24 اگست 2024 کے دوران 185.43 ملین پوائنٹ آف سیل ٹرانزیکشنز کے ذریعے 11 ارب 66 کروڑ 10 لاکھ 97 ہزار ریال خرچ کیے گئے جو اس سے قبل کے ہفتے کے مقابلے میں 14 فیصد کم رہے۔ گزشتہ ہفتے 13 ارب 56 کروڑ 80 لاکھ 97 ہزار ریال خرچ کیے گئے تھے۔
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ کے اعدادوشمار کے مطابق کپڑوں اور جوتوں پر 59 کروڑ 94 لاکھ 10 ہزار ریال، تعمیراتی سامان پر 31 کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
تعلیم پر 84 کروڑ 7 لاکھ 84 ہزار ریال، الیکٹرانک آلات کی خریداری پر 17 کروڑ 84 لاکھ 33 ہزار ریال، گیس سٹیشنز پر 81 کروڑ 9 لاکھ 5 ہزار ریال، صحت پر 67 کروڑ 30 لاکھ 98 ہزار ریال، فرنیچر پر 24 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزارریال کے اخراجات ہوئے۔
ہوٹلوں پر 22 کروڑ 46 لاکھ 27 ہزار ریال، زیورات پر 18 کروڑ 31 لاکھ 77 ہزار ریال، تفریح اور ثقافت پر 29 کروڑ 40 لاکھ 76 ہزار ریال، ریستوران، کیفے پر ایک ارب 59 کروڑ 45 لاکھ 94 ہزار ریال، کھانے، مشروبات پر ایک ارب 54 کروڑ 10 لاکھ 70 ہزار ریال، ٹرانسپورٹ پر 72 کروڑ 34 لاکھ 27 ہزار ریال کے اخراجات کیے گئے۔
ساما کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ اخراجات ریاض کے لوگوں نے کیے جو 4 ارب 17 کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار ریال تھے۔
مکہ مکرمہ کے رہائشیوں نے 44 کروڑ 53لاکھ 3 ہزار ریال، جدہ کے شہریوں نے ایک ارب 69 کروڑ 25 لاکھ 77 ہزار ریال، مدینہ منورہ کے رہنے والوں نے 42 کروڑ 73 لاکھ 10 ہزار ریال خرچ کیے۔
دمام کے رہائشیوں نے 59 کروڑ 28 ہزار ریال اور الخبر کے لوگوں نے 34 کروڑ 94 لاکھ 89 ہزار ریال کے اخراجات گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کیے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں