سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تعلیم پر 444.7 ملین ریال خرچ کیے گئے جو اس سے قبل کی مدت کے مقابلے میں 90 فیصد زیادہ ہے۔
عمليات نقاط البيع الأسبوعية.https://t.co/WokqQ8XtsD#البنك_المركزي_السعودي pic.twitter.com/fmN71RHfeP
— SAMA | البنك المركزي السعودي (@SAMA_GOV) August 13, 2024
اخبار 24 کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے 4 سے 10 اگست 2024 کے دوران مملکت میں رہنے والوں کے اخراجات کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہاں رہنے والوں نے 13 ارب ریال کے اخراجات کیے جو اس سے قبل کے ہفتے کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریستوران اور کیفے پر 1.9 ارب ریال، خوراک اور مشروبات پر 1.7 ارب ریال، مختلف اشیا اور خدمات پر 1.5 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
ایک ہفتے کے دوران مملکت میں 10 ارب ریال سے زیادہ کی خریداریNode ID: 855291
-
مملکت میں ایک ہفتے کے دوران 14 ارب ریال خرچ کیے گئےNode ID: 856796