Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 1001 سیزن  فیشن شو کا انعقاد

انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ اور معروف عالمی فنکاروں کی موجودگی میں ریاض میں لبنانی فیشن ڈیزائنر ایلی صعب  کا فیشن شو ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سیزن کے تحت منعقد ہونے والے عالمی فیشن شو کا عنوان ’1001Seasons‘ رکھا گیا تھا۔
لبنانی فیشن ڈیزائنر ایلی صعب کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کے علاوہ تقریب میں عالمی فنکاروں نے موسیقی کے جوہر بھی دکھائے۔
واضح رہے کہ فیشن شو کو ایم بی سی میں براہ راست دکھایا گیا جبکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی لاکھوں افراد نے دیکھا ہے۔

شیئر: