Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشعیبہ ون سولر پاور پلانٹ نے کمرشل آپریشن کا آغاز کردیا

پلانٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2.6 گیگا واٹ تک ہو گی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
اکوا پاور کمپنی کا کہنا ہے کہ ’الشعیبہ ون‘ سولر پلانٹ کا کمرشل آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کمپنی کو کو سعودی انرجی پرچیزنگ کمپنی کی جانب سے کمرشل آپریشن سرٹیفکیٹ بھی موصول ہو گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے سب سے بڑے تجدید پذیر توانائی کے منصوبے کے لیے فنانسنگ کی تھی جس کے تعاون سے ’الشعیبہ‘ کے علاقے میں سب بڑا سولر پلانٹ لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا۔
سعودی گرین انیشیٹو کے تحت سولر انرجی پلانٹ کے منصوبے پر تیزی سے عمل کرنے کے لیے کثیر بجٹ مخصوص کیا گیا تھا جس کا انتظام قومی ترقیاتی فنڈ نے کیا۔
واضح رہے الشعیبہ پلانٹ کا منصوبہ سعودی آرامکو ، اکوا پاور اور دیگر کمپنیوں کا مشترکہ منصوبہ تھا جس کے تحت مملکت کی سطح پر سب سے بڑا سولر پلانٹ کا قیام تھا۔
منصوبے کی اجمالی لاگت 8.3 ارب ریال مقرر کی گئی تھی ۔ سولر پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 2.6 گیگا واٹ تک ہو گی جس سے 4 لاکھ 50 ہزار خاندانوں کو بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی۔

شیئر: