Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسمیات کا انتباہ، اتوار تک بیشتر علاقے گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے

گردو غبار سے بچنے کا اہتمام کیا جائے۔ (فوٹو سبق)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کل جمعے سے اتوار تک سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے موسمی حالات سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے  اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ریاض ریجن کے جنوب، مغرب اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے مشرقی حصوں میں گردو غبار والی ہواؤں کا سلسلہ کل (جمعے) سے اتوار تک جاری رہے گا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ القصیم کے علاقے تک پھیل جائے  گا۔
قومی مرکز نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں باہر نکلتے وقت احتیاط برتیں۔ گردو غبار سے بچنے کا اہتمام کیا جائے۔
قومی مرکز کے مطابق سانس اور اس طرح کے دیگر امراض میں مبتلا افراد باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اسی طرح  کار ڈرائیو کرتے وقت بھی خراب موسمی حالات میں حد درجہ احتیاط برتی جائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: