Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عہدِ رفتہ کی یادوں کو تازہ کرتا ’وادی السلف‘ کا میلہ

ماضی کی طرز زندگی کو اجاگر کرنے کےلیے قدیم ماحول فراہم کیا گیا(فوٹو، ایکس )
 حائل ریجن میں شاہ سلمان محفوظ جنگلات ترقیاتی اتھارٹی کی جانب سے لگائے جانے والے میلے ’وادی السلف‘ زائرین میں غیرمعمولی طور پر مقبول ہو رہا ہے۔
اپنی نوعیت کے منفرد میلے میں عہد رفتہ کی قدیم طرز زندگی کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے پرانے زمانے میں اہل بادیہ کی طرز حیات کو اجاگر کرتے ہوئے اسی انداز میں خیمے نصب کیے ہیں جو ماضی میں ہوا کرتے تھے۔
میلے کا عنوان بھی ’وادی السلف‘ (اسلاف کی وادی) دیا کیا ہے جس کا مقصد گزرے دور کے بارے میں نسلِ نو کو آگاہ کرنا ہے کہ وہ کس طرح زندگی گزارا کرتے تھے۔
عہد رفتہ کی یاددوں کو تازہ کرتے ہوئے میلے میں قدیم طرز کے بازار اور علاقے کی دستکاری کی اشیا رکھی گئی ہیں جبکہ ایک خیمہ شاعری کی محافل کے لیے بھی مخصوص کیا گیا۔
میلے میں مختلف مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جن  تیر اندازی، نیزہ بازی اور کوہ پیمائی کے علاوہ کشتی وغیرہ شامل ہیں۔

میلے میں شاعری کی محافل بھی سجائی جا رہی ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)

واضح رہے وادی السلف کا میلہ گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا جو 16 نومبر کو اختتام پذیر ہو گا۔ میلے میں اطراف کی بستیوں کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرنے آ رہے ہیں۔

شیئر: