Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کھجور میلہ مقامی اور غیرملکی سیاحوں میں مقبول

مقامی طورپر تیار کردہ کھجور کی منصوعات زائرین میں کافی مقبول ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
العلا  کھجور میلے میں کاشتکاروں  کی جانب سے ریجن میں پیدا ہونے والی انواع و اقسام کی کھجوروں میں شائقین غیرمعمولی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کھجور سیزن کے حوالے سے العلا میں منعقدہ کھجور فیسٹول میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیرملکی سیاح بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔
 انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مقامی کاشتکاروں کےلیے یہ میلہ انتہائی اہم ہے جس کے ذریعے یہاں کی کھجوروں کو متعارف کرانے کا موقع ملتا ہے۔
میلے میں نہ صرف انواع و اقسام کی کھجوریں بلکہ ان کے کودے سے بنی ہوئی مصنوعات جن میں حلوہ اور بسکٹ شامل ہیں زائرین میں کافی مقبول ہیں۔ کھجوروں کے کودے سے بنا حلوہ جو کہ مقامی صنعت ہے سب سے زیادہ فروخت ہو رہا ہے۔

میلے میں بچوں کے لیے بھی تعلیمی تفریح کا اہتمام کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

العلا میلے میں آنے والے بچوں کی دلچسپی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ بچوں کے لیے تعلیمی ورکشاپ بھی قائم کی گئی ہے جہاں انہیں کھجور کی کاشت کے مختلف مراحل اور زراعت کی اہمیت سے  آگاہ کیا جاتا ہے۔
واضح رہے العلا رائل کمشنری کی جانب سے کھجور میلے میں خصوصی طورپر کاشتکار بازار کا بھی انتظام کیا گیا ہے جہاں علاقے کے کاشتکار اپنی کھجوریں اور اس سے بنی ہوئی مصنوعات فروخت کرتے ہیں۔

شیئر: