سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر نگرانی سعودی کیمل فیڈریشن کی جانب سے چھٹے ولی اونٹ فیسٹول کی اختتامی تقریب ریس گراونڈ طائف میں منعقد کی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نائب گورنر مکہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اختتامی تقریب کی صدارت کی۔
اونٹ فیسٹول کی اختتامی تقریب کے چار روانڈ تھے۔ اونٹ ریس کے لیے 6 کلو میٹر کی مسافت مقرر تھی جس میں 107 شتربانوں نے حصہ لیا۔
أصحاب المركز الأول في أشواط الرموز
فئة حيل وزمول – مفتوح عام، ضمن منافسات #مهرجان_ولي_العهد_للهجن 2024#عام_الإبل_2024 pic.twitter.com/WL4Gu21KDG
— مهرجان ولي العهد للهجن (@cpcfksa) September 11, 2024
اونٹ ریس کے لیے مجموعی طورپر 57 ملین ریال کے انعامات رکھے گئے تھے جو مقامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شتربانوں میں تقسیم کیے گئے۔
پہلا انعام 10 لاکھ ریال اور ایک رائفل سعودی شتربان حفیظ سعید المری کو دیا گیا جس نے 9 منٹ 13 سیکنڈ میں ریس جیتی۔
دوسرے راونڈ کو فاتح کو بھی 10 لاکھ ریال اور ایک رائفل دی گئی جس نے 9 منٹ 22 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔
واضح رہے فیسٹول کا آغاز 10 اگست کو ہوا تھا جس کے تحت 350 راونڈز کھیلے گئے جبکہ فائنل راونڈ 11 دنوں تک جاری رہا۔