مختلف شہروں میں ڈرائیونگ اسکول کھولنے کے لیے ٹینڈرز طلب
جمعرات 14 نومبر 2024 21:45
جدہ میں دو مزید اسکول قائم کیے جائیں گے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ڈائریکٹریٹ جنرل ٹریفک نے مختلف شہروں میں 9 ڈرائیونگ اسکولز قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے خواہشمند کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کیے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ ٹریفک کی جانب سے جن شہروں میں ڈرائیونگ اسکول قائم کیے جائیں گے ان میں ریاض، نجران ، دمام ، راس تنورہ ، الحناکیہ ، طریف ، خرمہ میں ایک ایک جبکہ جدہ کے لیے دو اسکولوں کی منظوری دی گئی۔
ادارہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کار ادارے کی ای میل [email protected]
پر رابطہ کرکے مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے مملکت کے مختلف شہروں میں ڈرائیونگ اسکولز موجود ہیں تاہم جب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملی ہے اسکولوں کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔