Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ اسکولوں کے قیام کے سلسلے میں تعلیم اور ادار ہ ٹریفک کے مابین معاہدہ

 ریاض.... وزارت تعلیم اور ادارہ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے مملکت کے 5 شہروں میں خواتین کےلئے ڈرائیونگ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسی اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ٹریفک پولیس بریگیڈیئر جنرل محمد عبداللہ البسامی بھی موجود تھے ۔ وزارت تعلیم کی جانب سے معاہدے پر دستخط ایڈوانس ایجوکیشنل ہولڈنگ کمپنی کے آپریشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سعود خضیر جبکہ ٹریفک پولیس کے جنرل البسامی نے مشترکہ معاہدے پر دستخط کئے ۔ مشترکہ ڈرائیونگ انسٹیٹیوٹ جازان ، حائل ، الجوف ، نجران اور شمالی حدود کے علاقوں میں قائم کئے جائیں گے جہا ں ڈرائیونگ سیکھنے کی خواہش مند خواتین کو ابتدائی تعلیم اور عملی تربیت فراہم کی جائیگی ۔ ڈاکٹر سعود نے اس موقع پر کہا کہ تمام اسکول عالمی معیار کے حامل ہونگے جہاں خواتین کو ڈرائیونگ کی تعلیم و تربیت دی جائے گی ۔ 
 
 

شیئر: