Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کو جوڑنے کیلئے 2177 کلو میٹر ٹرین منصوبے کے ٹینڈر طلب

’کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 جولائی تک انتظامیہ سے رابطہ کریں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیے 2177 کلو میٹر طویل ٹرین کے منصوبے کے ٹینڈر طلب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹرین منصوبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 جولائی تک انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’ٹرین منصوبے کی تفصیلات جاننے اور دیگر أمور کا اعلان ریاض میں ہوگا‘۔
’منصوبے میں خواہش رکھنے والی کمپنیوں کے لیے بھی کچھ شرائط مقرر کی گئی ہیں جن میں سابقہ تجربے کے علاوہ مارکیٹ میں اچھی ساخت ہے‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’خلیجی ریاستوں کو جوڑنے والے ٹرین کا پہلا سٹیشن کویت میں ہوگا جسے دمام سے جوڑا جائے گا‘۔
’دمام سے ٹرین بحرین جائے گی جبکہ دوسری ٹرین قطر جائے گی جبکہ قطر کو بھی بحرین سے جوڑا جائے گا‘۔
’اسی طرح ایک ٹرین دمام سے أبو ظبی اور العین جائیں گی جن کا آخری سٹیشن مسقط میں ہوگا‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’منصوبے کا تخمینہ 15 بلین ڈالر کا لگایا جارہا ہے‘۔
اندازہ لگایا جارہا ہے کہ 2050 تک خلیجی ریاستوں کی ٹرین سے سالانہ 80 لاکھ مسافر سفر کریں گے۔
 

شیئر: