فالکن نیلامی کا اختتام، 60 لاکھ ریال سے زیادہ کا کاروبار
’سب سے مہنگا باز الدبدبہ کے نام سے فروخت ہوا ہے جس کی قیمت 4 لاکھ ریال تھی‘ ( فوٹو: سبق)
فالکن کلب کے تحت ریاض کے الملہم علاقے میں 21 دن سے جاری فالکن نیلامی اور نمائش کا اختتام ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیلامی کے دوران 50 باز فروخت ہوئے ہیں جبکہ 60 لاکھ ریال کا کاروبار ہوا ہے۔
نیلامی کے دوران سب سے مہنگا باز الدبدبہ کے نام سے فروخت ہوا ہے جس کی قیمت 4 لاکھ ریال تھی۔
نیلامی کی آخری رات دو گاڑیوں اور 20 افراد کے لیے ایک لاکھ ریال کی مجموعی مالیت کی نقد رقم کے انعام کی قرعہ اندازی ہوئی ہے۔
فالکن کلب نے بازپالنے کا شوق رکھنے کی روایت کو دوبارہ زندہ کرتے ہوئے اسے پوری دنیا میں متعارف کرایا ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ شرکت کرنے اور بازوں کا کاروبار کرنے آتے ہیں۔