غزہ متاثرین کے لیے شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم جاری
غزہ متاثرین کے لیے شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم جاری
جمعہ 15 نومبر 2024 18:42
امدادی سامان اردن میں فلاحی تنظیم کے حوالے کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے امدادی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو مرکز کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان اردن کی فلاحی امدادی ٹیم کے حوالے کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لیے ضروریات زندگی کی ترسیل کی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے بری راستے سے 30 ٹرالرز بھیجے گئے جن میں بنیادی صروریات کے سامان کو پیکٹوں کی صورت میں محفوط کیا گیا ہے۔
امدادی سامان کے 10 ہزار 560 بنڈلز اردن کی فلاحی تنظیم کے حوالے کیا۔
اردن میں موجود فلاحی تنظیم کے رضا کار پناہ گزینوں کے کیمپوں تک امدادی سامان پہنچائیں گے جہاں سے یہ سامان متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
امدادی سامان 30 ٹرالرز کے ذریعے بھیجا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے غزہ بحران کے آغاز سے ہی فلاحی بنیادوں پر امدادی اشیا کی ترسیل کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت اب تک فضائی اور سمندری راستے کے علاوہ ٹرالرز کے ذریعے بھی سامان متاثرین کی بحالی کے لیے پہنچایا گیا ۔