امریکہ: پرواز کے لیے رن وے پر آنے والا طیارہ فائرنگ کی زد میں آ گیا
یہ واقعہ جمعے کی رات کو مقامی وقت کے مطابق 8:30 بجے پیش آیا جب پرواز ڈیلاس سے انڈیانا جانے لگی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے کہا ہے کہ جمعے کو ڈیلاس کے ایک ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرتے ہوئے ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کا ایک طیارہ گولیوں کی زد میں آ گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایف اے اے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’ڈلاس لو فیلڈ ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے لیے ٹیکسی کرتے ہوئے، ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی پرواز 2494 مبینہ طور پر کاک پٹ کے قریب گولیوں کی زد میں آ گئی۔ بوئنگ 737-800 گیٹ پر واپس آیا، جہاں مسافر اتر گئے۔‘
یہ واقعہ جمعے کی رات کو مقامی وقت کے مطابق 8:30 بجے پیش آیا جب پرواز ڈیلاس سے انڈیانا جانے لگی تھی۔
ڈلاس لو فیلڈ ایئرپورٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔