Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ایئرلائن کا ریکارڈ، ’سب سے زیادہ ٹریک کی جانے والی دنیا کی طویل ترین پرواز‘

امریکی ایئرلائن 16 گھنٹے کا سفر طے کر کے آسٹریلیا پہنچی جسے برسبین ایئرپورٹ کے یوٹیوب پر براہ راست دکھایا گیا۔ (فوٹو: برسبین ایئرپورٹ)
یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق امریکی ایئرلائن نے اپنی طویل ترین نان سٹاپ فلائٹ کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ 
پروازوں کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے مطابق فلائٹ AAL7 ہفتے کی رات ڈلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی اور تقریباً 16 گھنٹے طویل 8,300 میل کا سفر طے کرنے کے بعد آسٹریلیا کے برسبین ایئرپورٹ پر اتری۔ 
امریکی ایئرلائن کے طیارے بوئنگ 787-9 نے امریکی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 57 منٹ پر اڑان بھری اور آسٹریلوی وقت کے مطابق پیر کی صبح 4 بجکر 57 منٹ پر اپنے وقت سے تقریباً 33 منٹ پہلے لینڈ ہوئی۔
امریکی ایئر لائنز کے ترجمان نے یو ایس اے ٹوڈے کو بتایا کہ اس پرواز میں تین پائلٹ، ایک ریلیف کیپٹن اور 11 فلائٹ اٹینڈنٹس شامل تھے۔
 طیارے کی لینڈنگ کو برسبین ایئرپورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر بھی کیا گیا جسے 12 ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا۔ 
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے نے جب لینڈنگ کی تو فلائٹ کے عملے نے کاک پٹ کے باہر امریکی اور آسٹریلوی جھنڈے بھی لگا رکھے تھے۔ 
مذکورہ طیارے میں ویسے تو 285 مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے مگر امریکی ایئرلائن نے یہ نہیں بتایا کہ طیارے میں کتنے لوگ سوار تھے۔
برسبین ایئرپورٹ نے بتایا کہ فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار 24 نے حال ہی میں پیش گوئی کی تھی کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ ٹریک کی جانے والی پروازوں میں سے ایک ہو گی۔
یہ پرواز امریکی ایئر لائنز کے دنیا بھر کے نیٹ ورک میں اور ساتھ ہی برسبین ایئرپورٹ کے نیٹ ورک میں فاصلے کے لحاظ سے سب سے طویل پرواز ہے۔ 

دنیا کی طویل ترین پروازوں کے ریکارڈز


دنیا کی طویل ترین پرواز کا ریکارڈ سنگاپور ایئرلائن کے پاس ہے (فوٹو: اپ گریڈ پوائنٹس)

واضح رہے یہ امریکی ایئرلائن کی اب تک کی سب سے طویل ترین نان سٹاپ پرواز ہے، لیکن ایوی ایشن کی تاریخ میں دنیا کی طویل ترین پرواز کا ریکارڈ سنگاپور ایئرلائنز کے پاس ہے۔ 

شیئر: