Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دا لائن‘ سٹی کے اندرونی ڈیزائن کی تیاری کا آغاز آئندہ برس ہوگا

نیوم سٹی کے دا لائن منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے (فوٹو، ایکس )
نیوم سٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’دا لائن‘ پروجیکٹ میں علاقوں کی نشاندہی اور تعین کے لیے ڈیزائن کی تیاری کا آغاز آئندہ برس 2025 کے شروع میں کردیا جائے گا۔
عکاظ اخبار کے مطابق نیوم انتظامیہ کی جانب سے منصوبے کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ’دا لائن سٹی‘ پروجیکٹ کے لیے ڈیزائن کی تیاری کے لیے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کا تعین کرلیا گیا ہے۔
دا لائن سٹی کے اندرونی اسٹرکچر اور علاقوں کا ٹیکنیکل ڈیزائن و دیگر سہولیات کی منصوبہ بندی کے لیے پہلے مرحلے کے آغاز پرتیزی سے کام جاری ہے۔
’دا لائن ‘ کے چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ڈینس ہکی کا کہنا ہے کہ ’دا لائن کے منصوبے پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے اس حوالے سے نیوم کے ویژن کے مطابق مجوزہ شہر کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے عالمی شہرت یافتہ انجینئرنگ فرمز کے ساتھ تعاون جاری ہے، ہم یہ ثابت کریں گے کہ کس طرح تعمیرات کے میدان میں مروجہ طریقوں کو تبدیل کیا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: