وزیر دفاع سے ریاست انڈیانا کے حکمران کی ملاقات
’ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز سے ریاست انڈیاناکے حکمران ایرک ہولکامپ نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات وزارت دفاع کے صدر دفتر ریاض میں ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد أمورپر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات کے موقع پر نائب وزیر دفاع شہزادہ عبد الرحمن بن محمد بن عیاف، مسلح أفواج
کے سربراہ جنرل فیاض الرویلی اور وزیر دفاع کے دفتر کے سکریٹری ہشام بن عبد العزیز بن سیف بھی موجود تھے۔
امریکی وفد میں انڈیا نیشنل گارڈ کے سربراہ جنرل روجر اور دیگر موجود تھے۔