سعودی قیادت کی طرف سے عمان اور مراکش کو مبارکباد
’سعودی قیادت نے سلطان ہیثم بن طارق اور شاہ محمد ششم کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سلطان ہیثم بن طارق کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے سعودی عرب اور سلطنت عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی تعریف کی ہے۔
سعودی قیادت نے سلطنت عمان کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔
دریں اثنا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکش کے شاہ محمد ششم کو بھی یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی قیادت نے شاہ محمد ششم کو روانہ کئے گئے مکتوب میں نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔